کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کے دوران بھی انسداد پولیو مہم جاری رہی جہاں سرد موسم کے باوجود انسدادپولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے علاوہ زیارت، پشین، مستونگ اور قلات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ گزشتہ رات گئے شروع ہواجو کہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا اس دوران انتہائی سرد موسم میں اور برفباری کے باوجود انسدادپولیو ورکرز ان علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے دوسری جانب والدین کی جانب سے بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کیاجارہاہے اور ان ٹیموں کی بچوں تک رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قومی انسدادپولیو مہم گزشتہ پیر کو شروع ہوئی تھی آج صوبے میں اس مہم کا تیسرا روز ہے انسدادپولیو کی یہ مہم آئندہ اتوار تک جاری رہے گی۔اس دوران صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 26لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کیلئے 11 ہزار سے زائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،مہم میں بچوں کو وٹامن ایکے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان تقریبا 2سال سے پولیو فری صوبہ ہے،صوبے میں پولیو کا آخری کیس 27 جنوری 2021 میں ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھاجبکہ اپریل 2021 سے صوبے کے ماحول میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کے دوران بھی انسداد پولیو مہم جاری

ٹیگز:
پولیو مہم جاری
