کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دیئے گئے ہیں، صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور برفباری، طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان ضیا اللہ نے کہا کے متوقع بارش اور برفباری کے موقع پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیا اللہ لانگ نے کہا کے پاک فوج، محکمہ صحت، موٹر وے پولیس، تمام اضلاع کے انتظامیہ کو آن بورڈ لیا گیا ہے، صوبائی وزیر میر ضیا لانگو نے کہا کے متوقع بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشنری اور ریسکیو عملہ موجود ہے انہونی نے کہا کے شاہراہوں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر زیارت کے تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کو خالی کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کے تمام تر انتظامات مکمل اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں صوبائی وزیر پی ڈی ایم میں میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ کان مہترزئی میں پی ڈی ایم اے ویلج فعال اور گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرداخلہ واہ پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے خبر رساں ادارے ”یو این اے“سے خصوصی ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم فعال اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں شہری آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں صوبائی وزیر پی ڈی ایم میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین کیلئے گرم ملبوسات پہنچا دیئے گئے ہیں
بلوچستا ن میں بارش اور برفباری کے پیشرنظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
