کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی یوٹیلٹی اسٹور پر سرکاری نرخ کے برعکس آٹا فروخت کرنے پر اسٹور منیجر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنیم بلوچ نے ریلوے اسٹیشن یوٹیلٹی اسٹور پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران سرکاری ریٹ سے ہٹ کر آٹا فروخت کرنے پر یوٹیلٹی اسٹور کے منیجر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کا یوٹیلٹی اسٹور پر چھاپہ، آٹے کی سرکاری نرخ نامہ سے ہٹ کر فروخت کرنے پر اسٹور منیجر گرفتار

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی
