پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین بچاو تحریک کے زیراہتمام عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں پشین بازار میں حاجی عبدالصمد خان خلجی کے زیر صدارت ایک عظیم الشان جرگہ منعقد ہوا۔جرگے میں ضلع پشین میں آباد تمام قبائل سے تعلق رکھنے والیمشران،معززین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پشین بچاو تحریک کے رہنماء ملک لطف اللہ ترین نے کہا کہ ضلع پشین کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل اور مشکلات سرکاری اور انتظامی طور پر ایک یا دو اضلاع بننے سے حل نہیں ہونگے۔بلکہ اس کے لئے کم سے کم پشین کو تین اضلاع حرمزء، پشین، اور برشور کاریزات پر تقسیم کرکے اس میں مزید سب ڈویڑن اور تحصیلیں قائم کی جائیں۔تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ تحریک کے رہنماء سید حاجی عبدالبصیرآغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مطالبات آئین و قانون کے مطابق اور جائز ہے۔ ہماری جدوجہد کسی قوم قبیلے یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے ہم پشین کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کے مطالبے سے کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر نورخان ترین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع پشین مختلف قبائل پر مشتمل ایک پرامن ضلع ہے، یہاں کے تمام قبائیل اپنے علاقے کی اجتماعی مفاد کیلئے باہم متحد ہیں، ہم ضلع پشین کے عوام کے جائز حقوق سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے۔ پشین بچاو تحریک کے رہنماء ملک شمس خان ملکیار نے حکومت بلوچستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے غیر سیاسی اور جائز مطالبات میں ہمارا ساتھ دیں۔تاکہ پشین کے عوام سکھ وچین کے ساتھ رہ سکیں۔ نوجوان ایکشن کمیٹی کے چیئر مین دولت خان ترین نے حکومت اورپشین انتظامیہ سے نئے اضلاع کے قیام کے ساتھ منشیات،چوری،رہزنی اور ڈکیتی جیسے مسائل کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی۔حاجی عبد الصمد خان خلجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشین کی تمام قومیں وقبائل پشین بچاو تحریک کے ساتھ ہے اور ساتھ رہیں گے۔ سابق چئیرمین فیض آباد اکرام اللہ کاکڑ نے کہا کہ ہم پشین بچاو تحریک کے پروگرام کے ساتھ مکمل متفق ہیں۔ جرگے سے پشتونخوا میپ کے رہنما محمد عیسی روشان، پی ٹی آئی کے محمد صادق آغا، جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے حیات اللہ کاکڑ، بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی حبیب بٹے زئی، متحدہ ترین قومی مومنٹ کے ملک امین اللہ ترین، چیئرمین نصراللہ آغا، قبائلی رہنما حاجی مہمند ترین، عمر آغا۔صدام خان اچکزئی، عبدالباری خانزئی، علاوالدین آغا شنغرئی۔حاجی غازی خان ترین۔ناظم حبیب اللہ اچکزئی۔حمید آغا گانگلزئی دیگر قبائلی وسیاسی رہنماوں نے خطاب کیا اور پشین بچاو تحریک کے مطالبات کے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ضلع پشین کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل کا شکارہیں ، ملک لطف اللہ ترین

ٹیگز:
پشین
