کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، سندھ کی صوبائی قیادت، نومنتخب کونسلرز، تمام جیالوں اور سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ھے کہ سندھ کے عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات آنے والے جنرل الیکشن کی عکاس ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں شاندار کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کو سندھ کے عوام نے ائینہ دکھا کر بری طرح مسترد کردیا آنے والے جنرل الیکشن میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اس فاشسٹ جماعت کا ہر جگہ پیچھا کرے گی اور ملک بھر میں دیگر جمہوری قوتوں کی مدد سے عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کارکن بلند حوصلوں کے ساتھ جنرل الیکشن کی تیاری جاری رکھیں آنے والا حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتی ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
