مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی۔ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی ہدایت عبدالظاہر کرد نائب رسالدار ولی خان لیویز تھانہ لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آماچ پہاڑی کی جنوبی طرف ڈیم کے سے چند روز قبل کھڈکوچہ سے لاپتہ ہونیوالے شخص کی لاش آمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی مزکورہ شخص کا دماغی توازن ٹیک نہیں تھا اور گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیاتھا،اور سردی سے موت واقع ہوگئی تھی۔
مستونگ،پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
مستونگ
