کراچی: کلفٹن ضیا الدین اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ضیا الدین اسپتال کے قریب والد اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر گزر رہا تھا اس دوران ڈمپر سے حادثہ ہوا جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہوگئی جن میں 11 سالہ حذیفہ اور 18 سالہ بشریٰ شامل ہیں جب کہ حادثے میں بچوں کا والد محفوظ رہا۔حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہن بھائی جاں بحق ‘ ڈرائیور فرار

ٹیگز:
کراچی
