کوئٹہ: بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی صوبے میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان علاقوں میں درجہ حرارت 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گرد آلو ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تربت صوبے کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لسبیلہ اور سبی میں درجہ حرارت 41،خاران میں 40،گوادر میں 37، کوئٹہ میں 25ڈگری سینٹی گریڈ رہا
بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

ٹیگز:
شدید گرمی
