کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی کوششوں سے جینوا میں منعقدہ کانفرنس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر امداد کا اعلان کیا ہے جو خوش آئنداقدام ہے، ملک انشاء اللہ دیوالیہ نہیں ہوگا بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب اقتدارسنبھالا تو ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی اور دوسری طرف سیلاب اور طوفانی بارشوں سے اربوں روپے کے نقصانات کاسامناتھا اورلاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے حکومت اوراتحادی جماعتوں نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے اپنی سیاست کی بجائے ملک کو بچانے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے جینوا میں منعقدہ کانفرنس میں مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے ملک میں سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے جس سے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کودوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اورمہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی نے ملک کو ڈیفالٹر کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی تھی حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے اورانشاء اللہ آنے والے دنوں میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک کو دیوالیہ ہونے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا بلکہ پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگی۔
مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
