کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے۔ملکی ترقی اور مستقبل میں آبادی کی ضروریات بارے مردم شماری انتہائی ضروری اور اسکا کلیدی کردار ہے۔موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے لہذا ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اس لیے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔جس میں تمام ڈیٹا کو جمع کرنے کے لیے جیو ٹیگنگ کا نظام کا استمال کیا جائے گا۔شمار کنندگان قومی فریضہ میں اپنی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے فیمیل ٹرینرز کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر وفاقی ادارہ شماریات محمد صہیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری کی اہمیت اور افادیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ملکی ترقی،ضروریات،منصوبہ بندی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے بروئے کار لایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام فیمیل ٹرینرز کو ان کے متعلقہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔تاکہ انہیں کسی قسم کا پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لہذا تمام ٹرینرز اس زمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔ شمار کنندگان کو اعلیٰ درجے کا مکمل تربیت فراہم کیا جائے کیونکہ شمار کنندگان اور جواب دہندگان کے درمیان تعاون کامیاب اور ڈیٹا صحیح مردم شماری کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری اور آبادی کا صحیح اندازہ لگانا سیاسی سماجی اور معاشی سمیت دیگر شعبوں کے لیے انتہائی ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے بے حد لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ صوبے میں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے بھرپور تعاون اور وسائل فراہم کررہی ہیں تاکہ ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کامیابی سے ہم کنار ہوسکے۔
مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
