قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں سائبریا سے آنے والی یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے خون جما دینے والی شدید سردی نے ہر شے جما دی، درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ، نظام زندگی مفلوج، پانی واٹر ٹینکیوں اور پائپ لائنوں میں جم گیا، شدید سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ سوئی گیس بدستور قلات میں بند اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی، متبادل انتظامات نہیں سوختی لکڑی و ایل پی جی گیس بھی مہنگائی کے باعث عوام کی دسترس سے باہر ہیں، پوچھنے والا کوئی نہیں، محکمہ موسمیات قلات کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کے بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
قلات،سردی کی شدت میں اضافہ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

ٹیگز:
قلات
