کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔بلاول ہاوس کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد قائدین نے تمام رہنماؤں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پرچاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔
سی سی سی اجلاس میں رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نریندرمودی کو آنکھیں دکھانے پر بلاول بھٹوز رداری کی تعریف کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری سے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کےلیے پنجاب کوفتح کرنا لازمی ہے۔ ہمیں سندھ کے بعد توجہ پنجاب پر بھی دینی ہوگی۔ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی نےہمیشہ جمہوریت کےلیےقربانیاں دیں، بلوچستان میں حالیہ شمولیتیں بڑی کامیابی ہیں۔ ملک کےدیگرشہروں میں بھی پارٹی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

