اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران خان نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کے دورہ ہسپتال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کے لئے ادویات کی مد میں سالانہ 2 کروڑ میڈیسن رکھے جاتے ہیں۔ یہ ادویات سال بھر کے لیئے ناکافی ہیں کیوں کہ اوتھل کی آبادی پہلے کی نسبت بہت بڑھ چکی ہے،ہمارے ہاں ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں میڈیسن موجود ہیں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 مریضوں کا چیک اپ اور میڈیسن دی جاتی ہیں اور 24 گھنٹے ایمرجسنی کی سہولت بھی موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب اوتھل کے ایک وفد سے عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کا دورہ کے موقع پر کیا۔صحافیوں نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا۔صفائی ستھرائی کا سسٹم بہتر تھا۔ایکسرے مشین، الٹرا ساؤنڈ مشین،لیباٹری کی سہولت مریضوں کو حاصل تھی۔ 19 ڈاکٹرز تعینات ہیں جن میں سے ایم ایس سمیت 5 ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھے کئی ڈاکٹر غیر حاضرتھے اس موقع پرمیڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ DHQ ہسپتال 18 بیڈ پر مشتمل ہے۔ جہاں پر 19 ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں۔جہاں ایکسرے مشین اور خواتین کے لئے الٹرا ساونڈ،دانتوں اور آنکھوں کے علاج کے سہولیات ہیں لیبارئری جہاں پر مفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کے لیے دو ایمبولینسز موجود ہیں اور ایک ایمبولیس سابق حکومت میں منظور کی گئی تھی وہ بھی جلد پہنچ جائے گی۔ آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے لیکن اس کے لیے سرجن موجود نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اوتھل میں ٹراما سینٹر کے وارڈ بھی تعمیر ہورہا ہے جس کا نصف کام مکمل ہوچکا ہے انہوں نے کہا ہے میرے ہاں 80 فیصد وسائل موجود ہیں لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کو یہاں رہائش کی سہولت موجود نہیں ہے نیو ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور ہاسپتال کا جو کام سابق حکومت میں شروع کیا گیا تھا لیکن ٹھیکیدار کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے نامکمل ہے سابق حکومت کی کاوشوں سے DHQ ہسپتال اوتھل کی پوری عمارت میں سولر سٹم کی سہولت موجود ہے اس سلسلے میں جب مریضوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اکثر ڈاکٹرز غیر حاضر ہوتے ہیں اور اپنے پرائیویٹ کلینک چلارہے ہوتے ہیں۔اور ہمیں ہسپتال سے سستی دوائیں دے کر مہنگی ادویات اسٹور سے لکھ کر دی جاتی ہیں مریضوں نے بتایا کہ DHQ ہسپتال اوتھل میں میڈیسن ناپید ہیں۔جو ادویات ہیں وہ بھی منظور نظر لوگوں کو دی جاتی ہیں.مریضوں نے حکومت بلوچستان اور سیکریٹری صحت و DG ہیلتھ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔دوران ڈیوٹی نجی کلینکس چلانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے۔
حکومت کی جانب سے ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کے لئے ادویات کی مد میں سالانہ 2 کروڑ میڈیسن رکھے جاتے ہیں ، ڈاکٹر عمران خان

ٹیگز:
ڈاکٹر عمران خان
