کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ نے چارج سنبھال لیا ہے،جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روزصدر فاضل جمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔اجلاس میں کلب ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سال 2022 میں ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام کروانے پر کراچی پریس کے صدر فاضل جمیلی اور محمد رضوان بھٹی سمیت پوری مجلس عاملہ کوخراج تحسین پیش کیا۔کارکردگی رپورٹ کے بعد چیئر مین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد نے نتائج کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے نئے صدر سعید سربازی،نائب صدرمشتاق سہیل،سیکرٹری شعیب احمد،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان،خازن احتشام سعید قریشی،گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو،فاروق سمیع،رفیق بشیر،کلثوم جہاں،رمیزوہرہ،ذوالفقار راجپراورذوالفقاروہوچو کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ کلب کے ممبران کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داریوں پر مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم کراچی پریس کلب کو ایک گھر کی طرح لے کر چلیں ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاضل جمیل اورمحمد رضوان بھٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی اور کراچی پریس کلب کے ممبران کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں جس کے ممبران بھی معترف ہیں ۔انہوں نے نئے آنے والے عہدیداروں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر محمد رضوان بھٹی نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جیسے پریس کلب کے ممبران کی ایک بھاری تعداد نے منظور کرلیا۔دریں اثنا کراچی پریس کلب کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر دی ڈیموکریٹس پینل کے کامیاب عہدیداروں کو مختلف شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

