یوگنڈا (ڈیلی گرین گوادر)یوگنڈا میں نئے سال کی آمد پرآتش بازی کے دوران بھگدڑمچنے سے 9 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق اموات یوگنڈا کے دارالحکومت میں واقع ایک شاپنگ مال میں سال نو کی خوش میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آنے والے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے قریب ایک شاپنگ مال میں آتش بازی دیکھنے والوں کا رش لگاتوراہداری میں لوگ پھنس کر رہ گئے۔ بھگدڑ اور افراتفری کے دوران کئی لوگ گرپڑے۔حکام کے مطابق دم گھٹنے سے 9 افراد کی جان گئی۔ مرنے والوں میں ایک 10 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

