کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکریٹری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بشری رند نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری نوکریاں بکنے کے الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں سابق وزیراعلئ جام کمال کے پاس اگر نوکریاں بیچے جانے کا کو ئی ثبوت ہے تو پیش کریں صوبائی حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔حکومت اہلیت پر باصلاحیت نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کو یقینی بنارہی ہے۔بلاجواز الزام تراشی کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ شکنی اور بھرتی کے عمل کو مشکوک بنانا ہے۔الزامات کا مقصد بھرتی کے عمل کو دباؤ میں لاکر مرضی کے نتائیج کا حصول ہے۔موجودہ حکومت عوام کے روزگار کے زرائع کے تحفظ اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بے روزگاری کے خاتمے کے لیۓ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 800 آسا میاں تخلیق کی گئیں۔اسی طرح دیگر محکموں میں بھی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔وزیراعلئ نے 1500کنٹریکٹ اساتذہ اور سی اینڈ ڈبلیو کے 360 عارضی ملازمین کو مستقل کیا۔سرحدی علاقوں میں بارڈر ٹریڈ بحال کر کے لوگوں کے روزگار کا تحفظ دیا گیا۔وزیراعلئ کا وژن اور مشن لوگوں کے گھروں کے چولہے روشن رکھنا ہے۔الزام تراشی کرنے والوں کو یہ برداشت نہیں کہ لوگوں کو روزگار دینے کا کریڈٹ بھی وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کو ملے جو اپنے دور حکومت میں کچھ نہ کرسکے اب وہ منفی سیاست کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں میرٹ پر بھرتی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔
بلاجواز الزام تراشی کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ شکنی اور بھرتی کے عمل کو مشکوک بنانا ہے،بشری رند

ٹیگز:
بشری رند
