کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے اعلامیہ کے مطابق لا پتہ افراد کی بازیا بی کے لئے قائم کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں 17 نومبر 2021 کو دئے گئے حکم کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن بلوچستان ٹریبونل آف انکوائری کمیشن 1969 کے سیکشن 3 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد ہر لاپتہ شخص کے کیس کا جائزہ لیکر اسکی بازیابی کی کوشش کرنا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیشن لاپتہ افراد کے خاندانوں کی معاونت اور مدد کے لئے طریقہ کار بھی وضع کریگابشرطیکہ لاپتہ شخص ریاست کے خلاف دہشت گردی کی کسی کاروائی میں ملوث نہ ہو پارلیمانی کمیشن کے قیام کی تجویز کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا کابینہ نے متفقہ طور پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی منظوری سے کمیشن کے نوٹیفیکیشن کا اجراء کیا گیا ہے جس کے چیئرمین صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو ہونگے۔
لاپتہ افراد کی بازیا بی کے لئے قائم کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں 17 نومبر کو دئے گئے حکم کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ

ٹیگز:
محکمہ داخلہ
