قلات(ڈیلی گرین گوادر)ملک اسلام کے مقدس نام پر لاکھوں قربانیوں کے بدولت معرض وجود میں آیا،مغربی تہذیب کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی حاجی محمد بلال بنگلزئی امیر مولانا محمد عمر غزنوی جنرل سیکرٹری کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ماسٹر عبدالباقی ماسٹر عبدالکریم کونسلر تخت ٹکری عبدالکریم لہڑی کونسلر مولانا بخش بنگلزئی ودیگر اراکین عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد جمعیت رہبر امت سالار قافلہ حریت مولانا فضل الرحمن کے حکم کے مطابق، سوشل میڈیا پر جاری فحش ویڈیو اور آڈیوز لیکس کے حوالے سے جمعہ کو یوم حیاء کے طور پر منائیں اور خطباء حضرات اپنی تقریروں میں قوم کو اس وباء کے نقصانات اور اسلامی تعلیمات کے حوالے سے قوم میں شعور پیدا کریں۔بدقسمتی سے قوم کے سامنے ایک ایسے شخص کو آئیڈیل بناکر پیش کیا گیا جنکی زندگی ایسے تضادات کا مجموعہ ہے اور اسکے زریعے پاکستان میں مشرقی اقدار کا جنازہ نکالا جارہا ہے اور پاکستان کو ایک مادر پدر آزاد معاشرے کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان تمام غلطیوں پر نہ کوئی شرمندگی محسوس کی جارہی ہے اور نہ ہی کوئی وضاحتی بیان دیا گیا ہے۔جمعیت علماء اسلام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ لہذا جمعیت علماء اسلام کے زمہ داران جمعہ کے دن اپنے خطبات میں سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز اور آڈیوز کے خلاف مزمتی قراردادیں پیش کریں اور قوم وملک کو اس وباء کے نقصانات اور مضمرات سے آگاہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر لاکھوں قربانیوں کے بدولت حاصل کیا گیا یہاں پر مغربی تہذیب کو کس صورت برداشت نہیں کر ئنگے جمعیت علماء اسلام اسلامی تعلیمات کے محافظ جماعت ہے کسی مغرب نواز جماعت کو یہاں پر بد تہذیبی کی قانون اجازت نہیں دیتا اسلیے کہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔
ملک اسلام کے مقدس نام پر لاکھوں قربانیوں کے بدولت معرض وجود میں آیا ، سردار زادہ طارق لہڑی

ٹیگز:
سردار زادہ طارق لہڑی
