چمن (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور ایس ایس پی محمد علی کاسی کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سٹی شہزاد علی زہری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ روز مرغی بازار میں پولیس پر فائرنگ اور نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چند دن پہلے لیویز اہلکار بشیر احمد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔ اجلاس میں دہشتگردی کے مسلسل پے درپے واقعات پر ڈپٹی کمشنر نے اہم اور ضروری و لازمی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر اندرون شہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ ہوا اور جکد ہی شہر میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے کیمرے لگائے جائیں گے تاکہ شہر میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اور شہر میں لگائے جانیوالے کیمروں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا اور شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف مؤثر مشترکہ مہم چلانے پر بھی اتفاق ہوا۔ضلعی سول و پولیس انتظامیہ کی جانب سے لیویز پولیس چوکیوں اور ناکوں پر موجود اہلکاروں کو چوکس رہنے کی سخت ہدایت کی گئی۔علاؤہ ازیں چمن ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرشہزادعلی زہری اور ڈی ایس پی منورصاحب نے کراچی بس کمپنی مالکان کے ساتھ میٹینگ کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو بسیں کراچی اور چمن کیدرمیان اور کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والے 2D گاڑی والوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ آہندہ سے تذکرہ رکھنے والے افغان شہریوں کو کسی صورت میں چمن سے کراچی اور چمن سے کوئٹہ تک نہ اٹھائے اور تذکرہ رکھنے والے افغان شہریوں کو گڑنگ چیک پوسٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور ایس ایس پی محمد علی کاسی کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے مشترکہ ہنگامی اجلاس

ٹیگز:
عبدالحمید زہری
