کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان پو لیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر میں سید ہاشمی چوک کے قریب دھرنے کے مشتعل ہجوم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، مولانا ہدایت الرحمن اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پر تشدد راہ اپنا رہے ہیں، آئی جی پو لیس کی ہدایت ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ گوادر میں سید ہاشمی چوک کے قریب دھرنے کے مشتعل ہجوم نے ان کے ہی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل یاسر شہید ہوگیا، اطلاعات کے مطابق گولی سیدھی شہید کانسٹیبل کے گردن میں لگی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پر تشدد راہ اپنا رہے ہیں حتٰی کہ اپنی حفاظت پر مامور محافظوں کو گولی کا نشانہ بنا رہے ہیں پولیس اپنی پوری طاقت کے باوجود عام عوام کے جان و مال کے وعدے کو نبھا رہی ہے۔ ترجمان پو لیس نے کہا ہے کہ آئی جی پو لیس بلو چستان نے ہدایت کی کہ جیسے بھی حالات ہوں آتشی اسلحہ کے استعمال سے گریز کریں عوام کا جان و مال کا تحفظ ہر حالت میں مقدم رکھیں۔ آئی جی پولیس کی ہدایت ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
گوادر میں ہو نے والے واقع میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے، ترجمان بلو چستان پو لیس

ٹیگز:
ترجمان بلو چستان پو لیس
