حب (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے آخری دن کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ رند ہاؤس حب چوکی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیمی و سیاسی حوالے سے متحدد فیصلے کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی نائب صدر وڈیرہ رجب علی رند، صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ نے کہا کہ گودار کے ماہی گیروں کی زندگی کو غیر قانونی ٹرالنگ کے زریعے تنگ کردی گئی ہے۔ماہی گیروں سے نوالہ چھین لیا گیا ہے۔محکمہ فشریز عملاً بدعنوانی کا محکمہ بن گیا ہے۔ جسکی سرپرستی مسلط وزیراعلی کررہے ہیں اور گوادر کی ایم پی اے کی مجرمانہ خاموشی شریک جرم ہونے کو واضح کررہی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ گوادر و مکران میں سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جارہاہے۔حق دو تحریک و عوام کے پرامن احتجاج پر تشدد و لاٹھی چارج اور گرفتاریوں نے حالات کو مذید کشیدہ کردیا ہے۔ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ غیر آئینی و غیر قانونی اقدام ہے عوام کو جمہوری اور پرامن احتجاج کے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھنے سے حالات مذید خراب ہونگے۔ گوادر میں احتجاجی تحریک کے مطالبات تسلیم کرکے گرفتار تمام سیاسی کارکنوں کورہا کیا جائے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات ختم کئے جائیں۔ انھوں نے کھاکہ گودار میں جنگی فضا کے ذریعے منفی عزائم کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بدامنی کی لہر تشویش ناک ہے۔جس نے عوام کو خوفزدہ کردیا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور وزیراعلی کے اتحادی قوم پرست جماعت نے صوبے کو مال غنیمت بنالیا ہے اور کرپشن و کمیشن کے زریعے لوٹ کھسوٹ کو جاری رکھا گیا۔ان کو عوام کے مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، بلوچستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ریکوڈک کو وفاق کے تصرف میں دینے گودار میں غیر قانونی ٹرالنگ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاکتیں، نوکریوں کی خرید و فروخت اور بلوچستان کے عوام کے فنڈز کو بینک بیلنس کی نذر کرنے سمیت دیگر منفی عمل اس سیاہ دور کے حکمرانوں کے کارنامے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچ و بلوچستان کے قومی وسائل کا تحفظ لاپتہ افراد کی بازیابی ماہی گیروں کو معاشی تحفظ خواتین کی حقوق و برابری کے مواقع سمیت دیگر جملہ مسائل کے حل کو ممکن بنانے کیلیے شعوری و فکری قیادت و سیاسی جماعت ہی واحد وقت و حالات کی ضرورت ہے۔ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو شعوری و فکری بلندیوں سے آراستہ ہے۔ پارٹی کارکن تنظیم کو منظم کریں اور بلوچستان کی قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نظام رند آدم قادر بخش بلوچ آغا فاروق شاہ فیصل منشی بلوچ محسن بھٹو کلثوم نیاز بلوچ شاری بلوچ طاہرہ بلوچ اشرف علی مینگل یار جان بنگلزئی فاروق بلوچ ربنواز شاہ دیدگ بزنجو اسد غنی چیرمین واحد رحیم غنی بلوچ جمیل بلوچ چراغِ الدین بلوچ نواز کھوسہ راوت بلوچ رحمدل بائیان چیرمین حمید بلوچ گہرام شریف ندیم میانی ناظم صمد خورشید عالم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
گودار دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ غیر آئینی و غیر قانونی اقدام ہے، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
