اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب جب بلوچستان کی ترقی کا سفر شروع ہوتا ہے دشمن متحرک ہو جاتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق تمام معاملات کو کامیابی سے حل کرلیا گیا۔ منصوبے میں 75 فیصد شئیر غیرملکی کمپنی کا ہے۔
فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ بلوچستان کی عوام کو پہلے دو فیصد رائلٹی مل رہی تھی اب 5 فیصد ملے گی۔
ترجمان بلوچستان نے کہا کہ تحریک کے دھرنےسے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے لیکن حکومتی رٹ کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

