کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف کی بلو چستان میں مختلف کاروائیوں کے دوران 110.774کلوگرام منشیات اور 1604کلوممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی بلو چستان میں مختلف کاروائیوں میں برآمدہ منشیات میں 101 کلو چرس 9.744کلوآئس اور1604لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی بلو چستان میں کاروائیاں 110.774کلوگرام منشیات اور 1604کلوممنوعہ کیمیکل برآمد

ٹیگز:
اے این ایف
