زیارت (ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد دمڑ کی زیر صدارت ضلع زیارت کے ترقیاتی کی سیکورٹی کے حوالے سے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم،ڈی آئی جی سبی رینج مسرور عالم کولاچی،ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر اختر اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بن عارف نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر اور کمشنر سبی ڈویڑن کو بریفنگ دی گئی۔اکلاس سے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ترقیاتی کاموں میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گے ترقیاتی کام عوام کی امانت ہے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہو ں گے اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
