کراچی:کراچی اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤں سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مارکرکے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ اتوار کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا زخمی شہری اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 45 سالہ عامر نسیم کے نام سے کی گئی۔
کراچی میں شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑلیا ایک تشدد سے ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی

ٹیگز:
کراچی
