اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔
وزیرِ اعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

ٹیگز:
وزیر اعظم
