کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وہ سیاست کر نے کیلئے نہیں بلکہ ہزارہ برا دری کے ساتھ اظہارہمدردی و یکجہتی کے لئے دھرنے کے شرکا کے پا س آئے ہیں سانحہ مچھ نے ملک اور صو بے کے ہر فرد کو غمزدہ کر دیا ہے، ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والوں نے بہت تکالیف سہے،ظلم برداشت کئے اور نقصان اٹھائے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے مجھے ا پ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھیجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں مغربی با ئی پا س پر مچھ میں قتل کئے جا نے والے افراد کے لواحقین اور دھر نے کے شرکا سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔مو لا نا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ ہزارہ برا دی کی طرح ہم بھی دہشتگردوں کے نشا نہ پر ہیں مجھ پر سال 2017 میں ضلع مستونگ میں حملہ کیا گیا جس میں میری گا ڑی میں مو جو د 3افراد سمیت 26افراد جا ن سے گئے جبکہ مجھ سمیت 40افراد زخمی ہو گئے اس کے علا وہ ہما ری جما عت کے قائد مولانا فضل الرحمن پر بھی 3جان لیوا خود کش حملے ہوئے ہیں جن میں 35افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں تاہم بدقسمتی سے آج تک ان واقعات میں ملوث عناصر کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ حکومت رٹ کہاں ہیں ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ کون ہیں اور کیونکر اور کہاں یہ منصوبے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پھر کہا جاتا ہے کہ یہاں دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں اور انڈیا برسرپیکارہے مگر انڈیا کا ہزارہ برادری یا پھر جمعیت علما اسلام سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے۔ اگر قاتل ظاہر اور نامزد نہ ہو تو شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ اگر مان بھی لیا جائے کہ ان واقعات میں دیگر ممالک ملوث ہیں تو ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں بے نقاب ہونا چاہیے مگر سمجھ نہیں آرہی کہ ادارے کیا کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ دکھ ہوتا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم دھر نے کے شرکا کے پا س نہیں آئے ہیں انہیں پہلے ہی دن یہاں آنا چاہیے تھا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے تھی۔ واقعہ میں ملوث ملزمان اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ایجنٹ یہاں تخریب کاری کے لئے موجود ہوتے ہیں اور جب پکڑے بھی جاتے ہیں تو انہیں سزا نہیں ہوتی۔ ہمیں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ سیاست کر نے کیلئے نہیں بلکہ ہزارہ برا دری کے ساتھ اظہارہمدردی و یکجہتی کے لئے دھرنے کے شرکا کے پا س آئے ہیں سانحہ مچھ نے ملک اور صو بے کے ہر فرد کو غمزدہ کر دیا ہے، ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والوں نے بہت تکالیف سہے،ظلم برداشت کئے اور نقصان اٹھائے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے مجھے ا پ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھیجا ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جمعیت علما اسلام کے اراکین صوبائی اسمبلی اصغر ترین، میر یونس عزیز زہری اور جمعیت علام اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن بھی موجود تھے۔
مچھ واقعہ میں ملوث ملزمان اور ماسٹر مائنڈ کو جلد گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
