کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) کے ملازمین نے جامعہ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے سینیٹ اجلاس بلانے میں تاخیر کے خلاف 27دسمبر کو احتجاجی ریلی اور 28دسمبر کو احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو بیوٹمز ملازمین کی کور کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ بیوٹمز انتظامیہ ملازمین دشمن پالیسی پر گامزن ہے اور ملازمین کو حقوق نہ دینے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے پہلے سینڈیکیٹ کے منٹس پر دستخط نہیں کئے جارہے تھے جس کے بعد اب سینیٹ کا اجلاس بلانے میں بے جا تاخیر کی کی جارہی ہے تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بیوٹمز کور کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ منگل 27 دسمبر کو 2 بجے بیوٹمز کے اندر ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام ملازمین اپنی شرکت یقینی بنائیں گے جبکہ بدھ اور جمعرات(28 اور 29 دسمبر) کو ایکسپو سینٹر کے قریب احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا۔
بیوٹمز ملازمین کا ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سینیٹ اجلاس بلانے میں تاخیر کے خلاف 27دسمبر کو احتجاجی ریلی اور احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا اعلان

ٹیگز:
(بیوٹمز) ملازمین
