اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

