خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے،منشیات فروشوں،اسٹریٹ کرمنلز،کالی شیشے والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا،عوام پولیس کی آنکھ کان ہوتی ہے عوام جرائم پیشہ عناصر کی خفیہ طور پر نشاندہی کریں ہم ہر طرح سے کاروائی کر کے جرائم کی بیخ کنی کرئینگے پولیس ایک سوشل فورس ہے ہم عوام کی مشاورت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں میرے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آفس خضدار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے مولانا عنایت اللہ رودینی،ٹکری بشیر احمد جتک،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل،ڈاکٹر حضور بخش زہری،میونسپل کارپوریشن خضدار کے کونسلران طلحہ قمر،میر احمد خان گنگو،حافظ جمیل احمد ابرار،محمد رضا خدرانی،سیکرٹری عنایت اللہ زہری،ڈاکٹر عمران میروانی،صدام بلوچ،چیف یاسر بلوچ،سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں جواہری لعل،مائیکل مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ خضدار میں ایک سازش کے تحت امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے،شہر میں منشیات بڑے دیدہ دلیری سے فروخت ہو رہی ہے،اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،کالی شیشے والی گاڑیاں بھی شہر میں نظر آ رہی ہیں،اسلحہ کی نمائش بھی دیکھنے کو مل رہاہے گزشتہ شب ہونے والے دھماکے نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں لوگوں کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ نے کہا کہ میری خضدار میں تعیناتی کو زیادہ سے زیادہ تین ہفتے ہو رہے ہیں میں نے تعینات ہوتے ہی خضدار کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی ہے منشیات،اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے الگ اور شہر میں اسلحہ کی نمائش روکھنے،کالی شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے الگ،ٹیمیں تشکیل دی ہے اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں میں عوام سے سیاسی جماعتوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے کام سے غافل نہیں پوری توجہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے میں صرف کی ہے خضدار میں پولیس نفری کم ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش ہیں لیکن ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام النا س کو پرا من فضاء فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جن جن باتوں کی نشاندہی کی گئی ہیں ان پر کام ہو رہا ہے البتہ کام کی رفتار کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا خضدار شہر اور تحصیلوں میں قائم تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو میں نے سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ کارکردگی دیکھائیں عوام الناس کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں تھانے میں عوام الناس کے ساتھ رشتے کو دوستانہ بنائیں شہر میں جرائم پیشہ عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفسران کو انعامات و تعرفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا اور بری کارکردگی پر تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں عوام،سیاسی جماعتوں،سماجی طبقات سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ہم انہیں قطعی طور پر مایوس نہیں کرینگے
منشیات،فروشوں،اسٹریٹ کرمنلز اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کاروائیوں کا آغازکردیا گیا ہے،ایس ایس پی خضدار

ٹیگز:
ایس ایس پی خضدار
