کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عمران قومی مجرم اور حسن کش ہے وہ خود کچھ نہیں تھے باوجوہ نے انکو اقتدار سونپا، اگر ادارے کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہے تو ہمیں اچھے گمان رکھنے چائیے، توشہ خانہ کیس میں روز بروز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، قبل ازوقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل قاری عبدالرشید ایڈوکیٹ کی معیت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں۔نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں تمام فیصلوں میں مولانا فضل الرحمن کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے دیوالیہ ہوتے معیشت کو سنبھالا اور اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اگر عمران خان ہوتے تو اس وقت تک پاکستان ڈیفالٹر ہوچکا ہوتا۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے اب جمعیت علماء اسلام ہی اس قوم کی امیدوں کا محور ہے۔
پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں تمام فیصلوں میں مولانا فضل الرحمن کی مشاورت شامل ہوتی ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفورحیدری
