کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی محمد ابوبکر حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا کہ معاشی زنجیروں کو کاٹنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، انتشاری سیاست کا مقصد ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنا ہے، اپنے دور حکومت میں عمران خان نے ملک کے تمام شعبوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچاکر ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے قریب کردیا تھا، اب نیازی دوسروں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی پر مستحکم ہو، وطن عزیز کو معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور دیکھنا بھارت اور اسرائیل کی دیرینہ خواہش ہے، اس کیلئے عاقبت نااندیش لوگ ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہورہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفوں کی رٹ لگانے والے ملک کے نظام کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے باوجود مراعات اور تنخواہیں وصول کرنے والوں چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرنا چاہئیے، اب جب دیرے دیریملک صحیح ٹریک پر آنا شروع ہوکر ہمسائیہ اور دوست ممالک سے تعلقات بہتر سمت رواں دواں ہوئے تو آنا پرست اور خود پسند لوگوں کی پیٹھ میں مروڑ پیدا ہوا ہے، اب دوبارہ گہری سازشوں کے ذریعے ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی انتشاری سیاست ہورہی ہے، انہیں کی وجہ دوست ممالک کے سربراہان نے اپنے دورے منسوخ کئے۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے کارکنان قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے روشن اور تعمیری مستقبل کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے انتہائی جراتمندانہ انداز میں غیر سیاسی عنصر کو ناکام بناکر صدارتی نظام کے ذریعے ملک کو امریکہ کی کالونی نہیں بننے دیا جس پر ہماری آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ریکورڈک کے معاملے پر بلوچستان کے حقوق پر مبنی مؤقف اختیار کرکے جمعیت علماء اسلام نے ثابت کردیا کہ صوبے کے حقوق، نظریات اور وژن پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔
معاشی زنجیروں کو کاٹنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
