کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹونے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے دکھ دیا ہے دنیا کے سامنے پاکستان اور کشمیر کا مضبوط کیس رکھنے اور مودی کو بے نقاب کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کاز کی عالمی سطح پر مضبوط اور نتیجہ خیز وکالت صرف کوئی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی کرسکتی ہے۔یہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر ثناء اللہ جتک،کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین،صوبائی رابطہ سیکرٹری ربانی خلجی،ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر نصیب اللہ شاہوانی،ایگزیکٹو کمیٹی ممبر حاجی شریف خان خلجی،سید داود آغا، انجینئر ہادی عسکری،سردار عمران بنگلزئی،سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، صوبیدار جتک، اقلیتی ونگ کے سنجے پجوانی، بلوچ،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ، لیبر بیورو کے حاجی عزیز لانگو، یوتھ کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، پی ایس ایف کے صوبائی صدر جہانگیز، خواتین ونگ کی کلثوم افتخارماہ جبین جمالی،سکینہ عبداللہ اوردیگر نے بلاول بھٹو زرداری سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،شریف خلجی،نورالدین کاکڑ،خیرمحمدترین،نصیب اللہ شاہوانی،انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار گئی ہے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے مظالم دنیا کے سامنے عیاں کرکے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہیں جس کے ثبوت پاکستان نے دنیا کو پیش کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے ممالک کی توجہ مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں،مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی جانب مبذول کروائی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے ایک جملے نے پورے بھارت کوہلادیاہے جب سے فسطائیت پسند مودی اقتدار میں آیا ہے بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں زیرِ عتاب ہیں،بلاول بھٹوکے خطاب نے اپنے ناناشہید ذؤالفقار علی بھٹو اورماں بی بی شہیدبے نظیر بھٹو کی یادتازہ کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھارتی جنتا پارٹی اور اس کے حواریوں کی جانب سے پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مہم کی مذمت کی ہے،پیپلزپارٹی کے جیالے اور پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں آر ایس ایس اور بے جے پی کے غنڈے احتجاج کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن اب ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے مظالم سے جو پردہ اٹھایا ہے وہ صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں کا موقف نہیں ہے، بلکہ امت مسلمہ اور بھارتی مسلمانوں کے دل کی آواز بھی ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاپتلا بھی نذرآتش کیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے فنڈنگ اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہیں، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
