کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے ضلع کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی میں سرکاری اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق دو نوجوان بلال اور کاشف نامی ٹک ٹاکرز نے کورنگی کے عوامی کالونی تھانے میں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بیٹھ کر سرکاری اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا نوٹس لیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی جمال لغاری میں نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں ٹک ٹاکرز بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ساتھ بیٹھے پولیس اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

