پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جیونی گنز شمال بندن پسنی کلمت بسول سیکونی بل ماڈی کنڈ ملیر رسملان کے علاقوں میں ٹرالر اور وائر نیٹ لانچوں کی یلغار نے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج کردیا۔محکمہ فشریز کے اعلیٰ حکام وزیراعلی کے بھائی کی ملی بھگت نے کرپشن و بھتہ خوری کا بازار گرم کیا۔اور ہر طرع کے غیر قانونی اقدامات کیے جارہے ہے۔نیشنل پارٹی محکمہ فشریز کو خبردار کرتی ہے کہ وہ ماہی گیر و سمندر دشمن اقدام کو ترک کریں۔نیشنل پارٹی ماہی گیروں کی روزی روٹی کو چھیننے نہیں دے گی اور ماہی گیروں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کریگی۔انہوں نے کہا کہ غیر ممنوعہ جالوں کے ذریعے شکار کرنے سے ماہی گیروں کو شدید معاشی نقصان ہورہا ہے تو دوسری طرف سمندری حیات کی تیزی کے ساتھ نسل کشی ہورہی ہے۔جو ظلم و ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ وائر نیٹ والے محکمہ فشریز کے اعلیٰ حکام کے بدولت مافیا بن چکے ہیں۔ایک طرف وہ غیر قانونی ٹرالنگ کا مرتکب ہورہے ہیں تو دوسری طرف ان کے پاس جدید آتشیں اسلحہ بھی موجود ہیں۔جو ماہی گیروں پر فائرنگ کرتے ہیں اور ان کی جان لینے کی کوشش کرتے ہیں جو شدید طور پر قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریگا۔محکمہ فشریز اپنی کرپشن و بھتہ خوری کو بند کریں اور ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں۔
نیشنل پارٹی ماہی گیروں کی روزی روٹی کو چھیننے نہیں دے گی، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
