کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے کلی کمالو گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے داؤد ولدلال محمداورایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ ، گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
گیس لیکج
