سبی (ڈیلی گرین گوادر) پانچ روزہ سالانہ سبی میلہ کی تیاریوں کا آغاز ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی صدارت میں سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں کی تیاری اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر ، اسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی ، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کیپٹن (ر)محمد اویس ، میجر نبیل، ونگ کمانڈ 144 سے لیفٹنٹ کرنل زاہد ،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل محمد مزمل اکاؤنٹس آفیسر نوید احمد بلوچ،سپرنٹنڈنٹ میر عبدالصمد بنگلزئی ،سمیت تمام محکموں کے سول و انتظامی افسران نے شرکت ک اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ اس مرتبہ سالانہ سبی میلہ انتہائی آب و تاب کے ساتھ 24فروری 2023 تا 28 فروری تک منایاجائے گا ضلع سبی سیلاب اور بارشوں کی لپیٹ میں رہا مگر عوام کی معاشی سرگرمیوں کے لیے سبی میلہ کا انعقاد ضروری ہے تاکہ لوگ اپنا مال مویشی یہاں منڈی میں لائیں اور مستفید ہوں بلکہ دیگر کاروبار بھی کر سکیں، ڈپٹی کمشنر منصور قاضی سبی کا سالانہ میلہ اپنی تاریخی حیثیت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہے جہاں لوگوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ کاروبار کے بھی وسیع پیمانے میسر آتے ہیں
خصوصا سبی اور گرد و نواح کے لوگ اتنا دیگر تہواروں کا انتظار نہیں کرتے جس شدت سے سبی میلے کا انتظار کرتے ہیں، تمام افسران ابھی سے سبی میلے کی تیاریاں شروع کر دیں اور اس تقریب کے حوالے سے پلان اور تجاویز 3 روز کے اندر اندر جمع کروائیں ، میلے کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے، پاک آرمی ، ایف سی، پولیس و لیویز کے افسران و اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

