کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے سیلاب کے بعد ریلیف کے کاموں کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر نوبزادہ عمر فارق کاسی نے پیرکو سیلاب کے بعد این ڈی ایم اے اور دیگر وفاقی اداروں کی جانب کئے جانے والے ریلیف کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ کمیٹی کے قیام کے بعد اس کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا اور نہ ہی بلوچستان کے کسی علاقے میں امدادی کام کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو اس وقت حکومتی امداد کی ضرورت ہے لیکن ایسا کچھ نہیں کیا جارہا لہذ ا میں کمیٹی کی پیش رفت سے مطمئن نہیں جسکی وجہ سے بطور رکن کمیٹی سے مستعفیٰ ہورہا ہوں۔نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے پیر کو سینیٹ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
سینیٹرنوابزادہ عمر فاروق کاسی نے سیلاب کے بعد ریلیف کے کاموں کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

ٹیگز:
نوابزادہ عمر فاروق کاسی
