کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ باحجاب بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی۔کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا ہے۔
گلوکارہ نے ہاتھوں میں لگی مہندی اور منگنی کے کیک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بناتے ہوئے منگنی کی خوشخبری سُنائی ہے اور پوسٹ میں اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

