اسلام آباد (ڈیلی گرین گوار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی معاشی کو سمجھنے کے لیے دو واقعات کافی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ کوئی سمجھنا چاہتا ہےکہ معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو 2 واقعات کافی ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کو ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر ان کے گھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

