بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر بدامنی کی لپیٹ میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا واقعہ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پہل گئی،سردار یار محمد رند کی لواحقین سے فاتحہ خوانی واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈھاڈر کے نواحی تاریخی گاؤں مشکاف کے رہائشی عبدالسلام بنگلزئی جوکہ مشکاف سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں انہیں مسلح افراد نے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مزاحمت کی اسی پاداش میں ڈاکوؤں نے انہیں موقع پر فائرنگ کرکے شہید کردیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پہل گئی جائے حادثے پر ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی،ڈی ایس پی سٹی گل شیر کرد ایس ایچ او نزیر سیال دیگر آفیسران سمیت علاقہ معتبرین کثیر تعداد میں پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا واقعہ کی خبر سن کر ڈھاڈر سمیت دیگر ملحقہ دیہاتوں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اسموقع پر ہر آنکھ اشکبار اور دردناک واقعے پر سوگوار تھے اہوں اور سسکیوں میں شہید کو مشکاف کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا فاتحہ خوانی کا سلسلہ بنگلزئی ہاؤس مشکاف میں جاری ہے علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے دیگر قبائلی علاقہ معززین کے ہمراہ جن میں سردارزادہ میر بیبرگ خان رند، سید فرید احمد شاہ دوپاسی،سید خورشید احمد شاہ دوپاسی دیگر شامل تھے مشکاف جاکر شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی درجات کی بلندی کی دعا کی ہے سردار یار محمد رند نے واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مزمت کی انکا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور چوروں کا گینگ ایک بار پھر علاقے میں قتل غارت گری کرکے عوام میں خوف ہراس پہلانا چاہتا ہے جنکی کوششوں کو ناکام بنا دینگے ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف پولیس اور انتظامیہ فی الفور کاروائی کرکے شہید عبدالسلام بنگلزئی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے بصورت دیگر عوام کا تحفظ ہر صورت ہر یقینی بنائیں گے دریں اثناء پریس کلب ڈھاڈر بولان کے سرپرست اعلیٰ عبدالفتاح بنگلزئی، صدر جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع کچھی بولان کے صدر محمد عارف بنگلزئی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
ڈھاڈر، ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرعبدالسلام بنگلزئی فائرنگ سے شہید

ٹیگز:
فائرنگ
