پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور ایکسائز فورس کی کارروائی ساڑھے 14 کلو گرام منشیات برآمد ملزمان فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز فورس پنجگور نے ای ٹی او یاسر علی رئیس اور انسپکٹر صابرعلی کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر خدابادان کے کجھور کے باغات میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 14 کلو گرام منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایکسائز کے ای ٹی او یاسر علی رئیس کے مطابق انہیں مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ منشات فروشوں کا ایک گروہ خدابادان کے باغات سے منشیات کسی دوسرے علاقے میں منتقل کررہے ہیں جس پر انسپکٹر صابرعلی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے تعاقب میں روانہ کردیا گیا ایکسائز کے جوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر منشیات کو قبضے میں لیا پکڑی جانے والی منشیات میں افیون چرس شامل ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پنجگور، ایکسائز فورس کی کارروائی ساڑھے 14 کلو گرام منشیات برآمد ملزمان فرار

ٹیگز:
منشیات برآمد
