پاکستان میں قائم چین ( China ) کے سفارت خانے کی جانب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔چین کے سفارت خانے کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا گیا کہ افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔اپنے بیان میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ چین اور پاکستان تمام موسم میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی پر فخر ہے۔ دونوں ممالک خطے اور دنیا کے استحکام کیلئے مشترکا اور قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
چینی سفارت خانے کی پاک فوج کی نئی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد

ٹیگز:
پاک فوج
