کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی و قبائلی رہنما بابر یوسفزئی نے امریکہ کے سفیر کے دورہ بلوچستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کے دورہ بلوچستان کے دوران سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور امداد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں جبکہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سفیر کے دورہ بلوچستان سے امید کی جاسکتی ہے کہ امریکہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے،بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان کے اکثر علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور امریکہ کے آگے بڑھ کر متاثرین کی امداد کی اور امید ہے کہ امریکہ متاثرین سیلاب کی دوبارہ آباد کاری اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بھی اپنا کردارادا کریگا۔
امریکی سفیر کے دورہ بلوچستان کے دوران سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور امداد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
