کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوگا، اجلاس میں جے وی ٹی، سمیت دیگر استاتذہ کی اپ گریڈیشن، کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کے پی سی 1کی نظر ثانی، زرعی آمدن پر ٹیکس کے خاتمے، نوشکی میں تحصیل اور سب تحصیل کے قیام، اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی کے خاتمے، شہداء پیکج 2022 سمیت 26سے زائد نکات پر غور کیا جائیگا۔
بلوچستان کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

ٹیگز:
کابینہ
