اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا جب کہ آصف زرداری نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کیدرمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

