کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولزماہ جبین خالدجمالی نے شہید بے نظیر بھٹو کمپلیکس صحبت پور میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویر ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر تصاویر ہٹانے میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے بصور ت دیگر پاکستان پیپلزپارٹی پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعمیر ہونے والے شہید بے نظیر کمپلیکس میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویرآویزاں کی گئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحبت پور نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو کی تصاویر اتاردیں جس کی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سخت الفاظٖ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنر صحبت پور فوری طور پر شہید بے نظیربھٹو کی تصاویر اتارنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اورشہید جمہوریت کی تصاویر دوبارہ آویزاں کریں بصورت دیگر پاکستان پیپلزپارٹی سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
صوبائی حکومت فوری طور پر صحبت پور میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصاویر ہٹانے میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،ماہ جبین خالد جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین خالدجمالی
