کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،تفتیشی آفیسر کے بیان پر جرح مکمل، کیس سے منسلک دوئم تفتیشی آفیسر کا بیان آج قلمبند کیا جائیگا۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی، شعیب رئیسانی ان کے وکلاء کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ، ذوالفقار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت مقدمہ کے تفتیشی آفیسر ا نسپکٹر عبدالغفار کے گزشتہ روز قلمبند کرائے گئے بیان پر جرح کی گئی، عدالت نے کیس سے منسلک دوئم تفتیشی آفیسر کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے آج بروز جمعرات 17 نومبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔
شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،تفتیشی آفیسر کے بیان پرجرح مکمل

ٹیگز:
شہید صحافی
