قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو جاں بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو قلات کے علاقے محلہ گوم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص میر احمد کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
قلات
