کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں بی این پی کے اراکین ملک نصیر شاہوانی، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، شکیلہ نوید دہوار کی جانب سے کوئٹہ، مستونگ اور دیگر اضلاع میں سوئی گیس پریشر کی بحالی اور نئے گیس کنیکشن لگانے پر پابندی ختم کرنے اوربی این پی کے رکن ثناء بلوچ کی جا نب سے بلوچستان کے اسکولوں کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، پشتونخواء میپ کے رکن نصر اللہ زیرے ژوب کوئٹہ اور چمن تا کراچی شاہراہوں پرتعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ رخشاں ڈویژن میں بی سی زون کے قیام جبکہ بی اے پی کے میر عارف جان محمد حسنی 2017سے نوحصار اور سمنگلی کی سیٹلمنٹ کی تفصیلات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔ اجلاس میں مجلس قائمہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور، جیل خاجہ جات، پی ڈی ایم اے اور مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت عامہ اور بہبود آبادی،مجلس برائے سرکاری مواعد، مجلس برائے ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانون و پارلیمانی امور، پراسیکیوشن و انسانی حقوق کے اراکین کا انتخاب کیا جائیگا۔اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر 3 بجے ہوگا

ٹیگز:
اسمبلی
